مجھے بےگناہ قتل کیا جارہا ہے، خدا سے شکایت کروں گی

512

سعودی عرب نے انسانی حقوق کے سرگرم خاتون کارکن کا سر قلم کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے انسانی حقوق کے معروف و سرگرم خاتون کارکن اسراء المغمام کا سر آج قلم کردیا ۔

واضح رہے کہ اسراء سعودی عرب میں شعیہ طبقے سے تعلق رکھتی تھی اور وہ سعودی عرب کی مظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کھل کے بات کرتی تھی اور لکھتی تھی ۔

اسراء نے اپنے سر قلم ہونے سے قبل اپنی آخری الفاظ میں کہا کہ انھیں بے گناہ قتل کیا جارہا ہے اور وہ اپنے خدا سے ضرور شکایت کرئے گی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کئی سرگرم کارکن اور بلاگر کو گرفتار کرکے اذیت خانوں میں رکھا گیا جس کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے آواز اٹھایا ۔