گوادر: اورماڑہ میں پانی و بجلی بندش کیخلاف احتجاج

267

اورماڑہ میں پانی اور بجلی بندش کیخلاف احتجاج، کاروباری مراکز اور ہائی وے بند

دی بلوچستان پوسٹ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ڈسٹرکٹ گوادر کے علاقے اورماڑہ میں بجلی کی بندش اور قلت آب کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج، کاروباری مراکز بند کردیئے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے احتجاجاً کاروباری مراکز سمیت کوسٹل ہائی وے کو بند کردیا، احتجاج کرنے والوں میں شدید گرمی میں دیگر افراد سمیت خواتین و بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قلات : منگوچر میں زمینداروں کا احتجاج ،کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

واضح رہے ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے آنے والی 132 کے وی جیکی کور مند ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہونے سے بلوچستان کے ضلع گوادر، پنجگور اور تربت کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بند ش کی وجہ فنی خرابی نہیں بلکہ رقوم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے اورماڑہ کا شمار بلوچستان کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

تر بت: بجلی کی بندش، عوام سراپا احتجاج