مچھ اور حب میں خوکشی کے واقعات

293

مچھ اور حب میں خوکشی کے واقعات میں 1 شخص جانبحق و ایک زخمی ہوا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار کاشف نے چلتی ٹریک کے نیچے آکر خودکشی کرنے کوشش کی، جنہیں شدید زخمی حالت میں فوری طور پر مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

دریں اثنا حب میں اوتھل اور بیلہ کے درمیانی علاقے سوکھر گوٹھ میں عبدالطیف ولد حاجی موسیٰ نے درخت سے پھندا لگاکر خود کی جان لے لی۔

ذرائع کے مطابق عبدالطیف نے بے روزگار سے پریشان ہوکر خودکشی کی ہے۔