مغربی بلوچستان : ایرانی فورسز کی فائرنگ سے مولانا عبدالشکور جانبحق

553

مغربی بلوچستان میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے سنی عالم دین جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق آج صبح مغربی بلوچستان کے علاقے خاش میں ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے معروف سنی عالم دین مولانا عبدالشکور کرد کو قتل کردیا ۔

زرائع کے مطابق مولانا عبدالشکور کرد کو ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے اغواء کیا تھا جسے شدید تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ 25 سال قبل مولانا عبدالشکور کے والد جو کہ ایک معروف اور جید عالم دین تھ ان کو بھی ایرانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کیا تھا ۔