لیاری یونیورسٹی میں اساتذہ کا طالبعلموں کے ساتھ ناروا سلوک قابلِ مذمت ہے۔بی ایس سی

227

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لیاری یونیورسٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں اساتذہ کا طالبعلموں کے ساتھ ناروا سلوک اور رویہ قابلِ مذمت ہے۔ لیاری یونیورسٹی کے انگلش لیٹریچر کے طالبعلم عمیر رزاق کو ناجائز طریقہ سے تھیسز میں فیل کرنے کے عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عمیر رزاق ہونہار طالبعلم ہونے کی ساتھ ساتھ مصنف بھی ہیں اس کی کتاب “لیاری آن دا رائز” نام سے شائع ہواھے۔ صرف عمیر نہیں بلکہ ایسے بہت سے طالبعلموں کی پہلے بھی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن کو ناجائز طریقے سے فیل کر کے تعصب کو جنم دیا گیا ہے اور یہ تعصب دن بہ دن یونیورسٹی کا ماحول خراب کررہا ہے۔

بی ایس سی لیاری یونیورسٹی کے چئیر مین عقیل بلوچ نے کہا کہ بی آس سی عمیر سمت تمام طلبہ کے حقوق کے لئیے آواز اٹھاتی رہے گے۔ بی ایس سی لیاری یونیورسٹی انتظامیہ اور بورڈ آف ڈائریکٹر سے اپیل کرتی ہے کہ اس مسلے کو حل کرنے کیلئے ایک قابل بورڈ کے ذریعہ تحقیقات کریں اور اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کر کے یونیورسٹی کا ماحول بہتر بنائیں۔

عقیل بلوچ نے آخر میں کہا کہ اگر یہ معاملہ جلد از جلد حل نہیں ہوا تو بی ایس سی لیاری یونیورسٹی احتجاج کے تمام ذرائع استعمال کرے گی۔