ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ٹی

188

بلوچ قومی مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف حملے جاری رہینگے۔ ترجمان میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹوخ کے مقام پر ریاستی پشت پناہی میں چلنے والے ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں صادق علی اور میرجان بگٹی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

میران بلوچ نے کہا ہےکہ ہم غیور بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاستی فوج اور اس کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں سے دور رہیں کیونکہ بلوچ قومی مفادات کے خلاف کام کرنے والے ریاستی سہولت کار وں کے خلاف ہمارے حملے جاری رہینگے.