دیوار سے لگا کر پارلیمانی سیاست کو خیر باد کہنے پر مجبور نہ کیا جائے: محمود خان اچکزئی

141

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے انتخابات میں مداخلت کو برداشت نہ کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بندوق کی بات کبھی نہیں کی بلکہ ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بات کی ہے۔

کوئٹہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمودخان اچکزئی نے کہا کہ بندوق کی بات کبھی نہیں کی بلکہ ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کا ساتھ دینے پر لوگ طعنے دیتے تھے جبکہ بھٹوکو برا بھلا کہنے والے آج پیپلز پارٹی میں ہیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مشکل سے مشکل وقت میں سیاست کی ہے اور یہ سلسلہ نہیں رکے گا تاہم دیوار سے لگا کر پارلیمانی سیاست کو خیر باد کہنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران غلطیاں تسلیم کرکے ماضی کے غلط فیصلوں اور پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تار یخ کے خطرناک دور سے گزر رہاہے اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے گرے لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد جو پابندیاں لگنے والی ہیں وہ ہم برداشت نہیں کر پائیں گے۔