خاران: فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ

209

خاران میں مسلح افراد کیجانب فورسز چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خاران کے علاقوں کلان اور شیروزی کے درمیان قائم فرنٹئر کور (ایف سی) کے چیک پوسٹ پر کل رات نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خاران : انتخابی دفتر پر دستی بم کا حملہ

واضح رہے بلوچستان کے دوسرے علاقوں کی طرح خاران شہر و گرد و نواع میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں تنظیموں کی جانب سے تواتر کیساتھ فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔