خاران اور خضدار میں فورسز کیجانب سے ناکہ بندی و تلاشی

214

خاران و خضدار میں فورسز کی مختلف راستوں پر ناکہ بندی کر کے سخت تلاشی جاری

دی بلوچستان پوسٹ ویب مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بلوچستان کے شہروں خاران اور خضدار میں فورسز کی جانب سے مختلف راستوں کی ناکہ بندی کر کے سخت چیکنگ جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاران کے نواحی علاقے کلی جنگل، ٹوہین جنگل، تتاتی، کوٹان سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی راستوں پر فورسز کیجانب سے ناکہ بندی کر کے لوگوں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ تین دنوں سے فورسز نے مختلف علاقوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے، تاہم کسی بھی قسم کے گرفتاریوں کے حوالے اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔

دریں اثناء خضدار سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار شہر میں فورسز کی جانب سے آر سی ڈی شاہراہ سمیت شہر کو جانے والی مختلف راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور آنے جانے والے لوگوں کی جامع تلاشی لی جارہی ہے جبکہ فورسز کی کمک کیلئے ہیلی کاپٹر گشت کررہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ ناکہ بندی کے سبب شہری اذیت کا شکار ہورہے ہیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز خضدار شہر میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد کیجانب سے بم حملہ کیا گیا تھا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملے کی زمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی تھی۔