جام کمال بی این پی سربراہ اخترمینگل کے گھر پہنچ گئے ۔

682

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کما ل بی این پی سر براہ کے گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال کی اختر مینگل سے اُ ن کے رہائش گاہ پر ملاقات جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ حکومت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے دونوں حضرات مظبوط اُمیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر جماعتوں اور آزاد اُمیدوار وں کے ساتھ روابط کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس انتیس نشستیں پہلے ہی سے موجود ہیں۔ یہ اعداد وشمار بلوچستان میں حکومت بنانے کے لیے کافی ہے ۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات سردار یار محمد رند سے ملاقات کے بعد کی گئی ہے، اس غیر متوقع ملاقات میں سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔