بی آر اے نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

231

کولواہ، پنجگور اور تمپ میں فورسز پر حملے کیئے: بی آر اے

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ کڈ ہوٹل کے مقام پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جبکہ گزشتہ روز ہی ہمارے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں پنجگور کے علاقے وشبود میں گوٹھ بہادر کے مقام پر دو سکولوں میں قائم سیکیورٹی فورسز کے چوکیوں پر دستی بموں سے حملہ کیا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

ادھر تمپ ایف سی کیمپ کو ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔