خاران: فورسز چیک پوسٹ پر راکٹ حملے

157

خاران ، لجّے میں فورسز چیک پوسٹ پر راکٹ حملے، نقصانات کا خدشہ

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق خاران کے نواحی علاقے لجّے میں نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ گولے فائر کر کے فورسز کے چیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق فورسز چیک پوسٹ کو شام کے وقت نشانہ بنایا گیا ہے،دھماکوں سے پورہ علاقہ گونج اٹھا، جبکہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے خاران کے علاقے لجّے میں کل بھی فورسز کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیاتھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ چوکی پر راکٹ اور دیگر ہتھیاوں سے حملہ کیا اور حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے۔

واضح رہے پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کا دن کے قریب آتے ہی بلوچستان میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی کاروائیوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ آج بلوچستان کے متعدد علاقوں سمیت تربت میں فورسز و پولنگ اسٹیشن کیلئے منتخب جگہوں پر شدید نوعیت کے حملے کیے گئے ہیں۔ جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں نے قبول کی ہے۔

تاہم خاران میں آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔