بولان: مچھ میں تیل و گیس تلاش کرنیوالی کپمنی پر حملہ

537

مچھ کے مقام پر تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  بولان کے علاقے مچھ کے قریب آب گم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گیس و تیل تلاش کرنے والے کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا ۔

 ذرائع کے مطابق کل رات نامعلوم مسلح افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والے کیمپ کو نشانہ بنایا جس سے علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا، جبکہ رات گئے دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

حملے میں  جانی و مالی نقصانات  کا بھی  خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم نقصانات کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی مچھ میں آب گم کے مقام پر تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی زمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی، تاہم اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔