بلوچستان: خاران اور پنجگور میں فورسز پر حملے

391
File Photo

خاران اور پنجگور میں مسلح اففراد کیجانب سے پاکستانی فورسز پر حملے

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کو موصول اطلاعات کے مطابق خاران کے علاقے لجّے میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے چیک پوسٹ پر آتش گیر اسلحہ سے حملہ کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد اور فورسز کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقہ دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا، جبکہ فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دریں اثناء پنجگور کے علاقے کیل کور میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے چوکی پر حملہ کر کے نشانہ بنایا ہے۔

مذید تفصیلات کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے جس میں نقصانات کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اور رواں ماہ میں فورسز پر حملوں میں کافی شدت آگئی ہے۔