آواران: انتخابی امیدوار کے قافلے پر حملہ

216

آواران: مسلح افراد کا پی بی 44کے آزاد امیدوار کے قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع آواران پی بی 44 کے آزاد امیدوار مہر اللہ محمد حسنی کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد افرد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

تفصیلات کے مطابق پی بی 44 آواران کے آزاد امیدوار مہر اللہ محمد حسنی اپنے انتخابی دوروں کی مناسبت سے جارہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مہر اللہ محمد حسنی اس حملے میں محفوظ رہے جبکہ قافلے میں شریک متعدد افراد کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آواران: نیشنل پارٹی کے انتخابی امیدوار پر حملہ

واضح رہے پی بی 44 کے امیدوار مہراللہ محمد حسنی پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ مبینہ طور پر حکومت کی سرپرستی میں چلائی جانے والے ڈیتھ اسکواڈ کی سربرائی کرتے ہیں اور وہ متعدد بلوچ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کرنے اور انہیں نجی عقوبت خانوں میں قتل کر کے ان کی مسخ لاشیں پھینکنے میں ملوث ہے۔