بی این پی مینگل کے رہنما میر حمل بلوچ کے قافلے پر حملہ
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بی این پی رہنما میر حمل حمل بلوچ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے حملہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقوں سرنکن اور میر آباد کے درمیانی علاقے میں بی این پی مینگل کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 47 میر حمل بلوچ سکنہ گوڈی کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے. جبکہ نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے.
ذرائع کے مطابق میر حمل بلوچ آئندہ انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ان علاقوں کا دورہ کررہا تھا۔