کراچی: سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتال جاری

348

کراچی: سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ سے جبری طور پر لاپتہ کئے جانیوالے افراد کی بازیابی کے لئے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے سامنے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نامی تنظیم اور لاپتہ افراد کی لواحقین کیجانب سے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی، اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی افراد اور انسانی حقوق کے کارکن شامل تھے۔

جبکہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے افراد نے سندھ سے لاپتہ تمام افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہیں۔

واضح رہے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی عید کے روز بھی جاری رہے گی۔