پنجگور میں فورسز پر حملہ ۔
حملےمیں جانی نقصان کی اطلاع ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق آج صبح پنجگور کے علاقے کیلکور میں فورسز نے آپریشن شروع کرکے کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا ۔
کیلکور چائنا پاکستان اکنامک روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے تواتر سے فوجی آ پریشنز کی زد میں رہا ہے۔ ہفتے کےصبح ہونے والےآپریشن میں بھی جبری گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں۔
آج صبح ہونے والے آپریشن میں مصروف پاکستانی سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں پر کیلکور کے علاقے گونیکو میں مسلح افراد نے مختلف اطراف سے حملہ کیا ۔ اس حملے میں دونوں جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
علاقائی زرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑا اور ایک گاڑی کی مکمل تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ سیپیک کے حفاظت کیلئے تعینات پاکستانی اہلکاروں پر پہلے بھی کئی حملے کیے گئے ہیں جن کے بعد ملحقہ علاقوں میں پاکستانی اداروں کیجانب سےآپریشنز کیے جاتے ہیں اورآج ایسے ہی ایک آپریشن کے دوران یہ جھڑپ ہوا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی پنجگورسے ملحقہ علاقے گچک کے قریب پاکستانی فورسز پر ایک حملہ کیا گیا تھا جسکی زمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی۔
تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نےاب تک قبول نہیں کی ہے ۔