مشکے: لاپتہ ڈاکٹر دین بلوچ کے گھر پر فورسز کا چھاپہ

256

جبری طور لاپتہ ڈاکٹر دین کے گھر پر فورسز کا چھاپہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق جبری طور پر لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، دوران چھاپہ گھر میں موجود گھریلو اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کو نقصان پہنچایا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دوران چھاپہ فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے گھر میں موجود قیمتی اشیاء کی لوٹ مار سمیت اشیاء کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹر دین محمد بلوچ کے لواحقین انکی بازیابی کی خاطر دوسرے شہروں میں احتجاج میں مصروف ہیں اور ان کے گھر میں زیادہ تر کوئی موجود نہیں رہتا ہے جسکی وجہ کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو اورناچ سے دوران ڈیوٹی اغواء کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ان کے لواحقین ڈاکٹر دین محمد کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کرتے رہے ہیں۔