قطر دہشت گردی کی حمایت بند کردے – یو اے ای

160

متحدہ عرب امارات نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں اور دہشت گرد گروپوں کی حمایت سے باز آجائے۔اس نے ہیگ میں عالمی عدالتِ انصاف کے روبرو قطر کے ان دعووں کو بھی مسترد کردیا ہے جن میں اس نے کہا تھا کہ قطری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

ہالینڈ میں متعیّن اماراتی سفیر سعید النوویس نے عالمی عدالت انصاف کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک متعدد مرتبہ قطر سے یہ مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ اس قسم کے کردار سے باز آ جائے۔

انھوں نے کہا کہ قطر نے ایک سے زیادہ مرتبہ دہشت گردی کی حمایت بند کرنے کے وعدے کیے تھے لیکن وہ اپنے ان وعدوں کو ایفا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

النوویس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت ، ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں مداخلت اور نفرت پھیلانے کے لیے پروپیگنڈے کے بعد ہی اس سے ہر طرح کے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔