پاکستانی فورسز نے شاپک میں دوران آپریشن پانچ افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا۔
ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق پیر کے روز شاپک میں پاکستانی آرمی نے شاپک کے ارد گرد علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا، دوران آپریشن خواتین اور بچوں پر تشدد کیا اور پانچ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی شناخت، عیسی، طارق پیر محمد، نور محمد مسکان، سمیر بشیر اور مسکان کے ناموں سے ہوئی ہے۔