جھل مگسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت جانبحق
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا.
تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گوٹھ ساکھانی میں طارق ولد عبدالرحمن اور اس کے بیٹے علی گل ساکھانی مگسی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو قتل کرنے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہیں.