بی آر اے نے ڈھاڈر میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

229

ڈھاڈر میں ایف سی کافلے پر بم حملہ کیا، شہید ساتھی کو انکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بی آر اے

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں رند علی چوک کے مقام پر ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا ہے اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے۔ اس واقع کی زمہ داری بی آر اے قبول کرتی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے گوادر کے علاقے پسنی میں شادی کور کے مقام پرتنظیم کے سرمچار علی مراد عرف کوہی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید علی مراد گزشتہ تین سالوں سے بی آر اے کے ساتھ منسلک تھا وہ انتہائی ایماندار اور مخلص ساتھی تھے مادر وطن کی آزادی کیلئے ان کی خدمات پر بی آر اے انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔