بلوچستان کے علاقے تمپ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ہوگئی ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے کورجو میں فورسز نے دوران آپریشن درجنوں لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
علاقائی زرائع کے مطابق دیگر تمام گرفتار کو فورسز نے رہا کردیا جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے ۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ماجد ولد رحمدل کے نام سے ہوئی جو کہ تمپ کورجو کا رہائشی ہے ۔