ایف بی ایم کا 26جون کو احتجاج کا اعلان

134

فری بلوچستان مومنٹ کےاعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں پاکستانی قبضہ گیریت، بلوچ آبادیوں پر فوجی آپریشن، لوگوں کو لاپتہ کرنے، نام نہاد سی پیک کے نام پر آبادیوں کو مسمار کرنے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کے خلاف ایف بی ایم یورپ کے مخلتف ممالک میں 26 جون کو International Dy in support of Victims of Torture کے مناسبت سے احتجاجی پروگراموں سمیت آگاہی مہم شروع کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں جاری بدترین فوجی آپریشن اور منظم طریقے سے بلوچ نسل کشی جاری ہے اس وقت نام نہاد چائنا-پاکستان اکنامک کوریڈور CPEC کے نام پر پاکستان آرمی بلوچستان میں آپریشن کرکے بلوچوں کو ان کے آبائی علاقوں سے زبردستی نکل مکانی کرنے پر مجبور کر رہا ہے جسکی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں بلوچ ہجرت کرکے دوسرے علاقوں میں بدترین زندگی گزار رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوان بزرگوں اور بچوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔

اب نام نہاد پاکستانی الیکشن کے علان کے بعد نہتے لوگوں کو اٹھا کر مقامی ایجنٹوں کے زریعے انکے خاندانوں کو ڈرا دھمکا کر الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے-

اعلامیہ کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ اس سلسلے میں یورپ کے مخلتف ممالک ایک آگاہی مہم چلائے گا اور پروگرام منعقد کرے گا۔