لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منگل روز مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی میں پنجگور کے علاقے گچک کہن میں واقع سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
حملے کی ذمہ داری مشترکہ طور پر قبول کرتے ہیں اور ہماری اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔