نمائندہ ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوراب میں تارکی کے مقام پر پنجگورسے خضدارجانے والی تیل بردار پروبکس کارگاڑی تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کے نتیجے میں سوار دوافراد بری طرح جھلس کرجاں بحق ہوچکے ہیں، جن کی نعشیں شناخت کے لیئے سول ہستال سوراب منتقل کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کار حادثے میں جھلس کرجاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نصیب اللہ ولد عبدالعزیز قوم مشوانی اور لشکرخانکے ناموں سے ہوئی ہے جوکہ مستونگ کےرہاشی بتائے جاتے ہیں۔