خضدار : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو خواتین سمیت 4 زخمی

329

خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، جبکہ دو خواتین سمیت چار زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے وادی مُولہ مینالو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وڈیرہ محمد اکبر جمالزئی کو قتل کردیا ۔

جبکہ فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئیں ۔

زخمیوں میں ارشاد ولد ساول ، سعادت ولد اکبر ، مسماة (ز) زوجہ اکبر مسماۃ (ج) زوجہ ساول شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل وڈیرہ محمد اکبر جمالزئی نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کیا تھا ، جن میں ان کے بڑے بھائی محمد امین ، بھتیجا اور ایک رشتہ دار شامل تھا ۔

یاد رہے کہ گذشتہ دس سال سے جاری اس آپسی گشت و خون میں اب تک 184 افراد دونوں  اطراف سے مارے جا چکے  ہیں ۔