خاران پولیس تھانے پر دستی بم حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

731

بلوچ ریپبلکن آرمی  ترجمان سرباز بلوچ نے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج مغرب کے بعد خاران پولیس تھانہ پر دستی بم سے حملہ کیا جس کی زمہ داری بی آر اے قبول کرتی ہے

ترجمان نے کہا کہ ہم پولیس کو اپنے حملوں کا ہدف بنانا نہیں چاہتے مگر خاران میں مقامی پولیس کے ڈی ایس پی انور بادینی جو ایم آئی کے ریجنل ڈایکٹر بھی ہیں سمیت کچھ افسران پاکستانی خفیہ اداروں کے پیرول پر بلوچ جہد کاروں کے بارے میں معلومات اکھٹا کر رہے ہیں اور بلوچ جہد کاروں کے گھروں کی نشاندہی میں خفیہ اداروں کو مدد فراہم کررہے ہیں جبکہ پولیس کے حوالے سے عام عوام کی طرف سے بھی ہمیں مسلسل شکایات موصول ہورہی ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ خاران پولیس کو تنبہہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے حرکتوں سے باز آجائیں وگرنہ ان کے خلاف سخت اقداما اٹھائیں گے ۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہماری  کاروائیاں بلوچستان کی  آزادی تک جاری رہینگے