دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خاران کے مطابق ٹرانسپورٹ کی ناقص سروس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاران ٹرانسپورٹ کی ناقص سہولیات کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سواری ناقص سروس کی وجہ آئے روز سڑکوں پر گرمی کے دنوں میں کئی گھنٹے گذارنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
اہلِ علاقہ نے نمائیندہ دی بلوچستان پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان سروس کے نام پر بھاری کرایہ وصول کرتے ہیں، مگر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹر ناقص ٹائر استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے دوران سفر ٹائر پھٹ جاتے ہیں اور مسافروں کو سڑکوں پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس وجہ سے حادثات بھی پیش آتے رہتے ہیں، جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔