جوہان ایف سی کیمپ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری
یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کر لی۔
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزاربلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضلع قلات کے علاقے جوہان میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرمچارو ں نے بی ایم راکٹوں سے حملہ کیا۔ بی ایم ۔ایف سی کے کیمپ کے اندر جا گرے جس سے سیکورٹی اہلکاروں کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا جس سے سیکورٹی فورسز کےاہلکاروں نے حواس باختہ ہو کر عام آبادیوں کی طرف ماٹر گولے فائر کیے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یو بی اے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ عوام سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں اور گشتی گاڑیوں سے دور رہیں، بلوچ سرمچار ان پر کبھی بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔