انتخابات جولائی کے بجائے اگست میں کرائیں جائیں : بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش

169

 وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسمبلی میں عام انتخابات جولائی کی بجائےاگست میں کرانے کی قرارداد جمع کر دی ۔

 بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں انتخابات ملتوی کرنے کے لئے دو وجوہات کو بنیاد بنایا گیا۔

نمبر ایک جولائی میں صوبے کے لوگ فریضہ حج کے ادائیگی کے باعث سعوری عرب میں ہوں گے اور وہ اپناحق رائے دہی استعمال نہیں کر پائیں گے۔

نمبر دو جولائی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اکثر اضلاع سے لوگ نقل مکانی کر جاتے ہیں جسکی وجہ سے وہ حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہیں گے