کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی سے ایک 24 سالہ بلوچ خاتون کی لاش برآمد

353

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے ایک 24 سالہ بلوچ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، متوفی کی لاش ایک گھر سے برآمد ہوئی جہاں اسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

مزید اطلاعات کے مطابق مقتولہ کی شناخت مسمات سعدہ ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے، جنکا تعلق مری قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم قتل کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔