پنجگور: ڈاکٹروں کی غفلت سے ٹریفک حادثے میں زخمی شخص چل بسا

126

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تیل لیجانے والی گاڑی اور موٹر سائیکل میں وشبود سی پیک چوک کے مقام پر تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں جانبحق شخص کی شناخت حافظ مزمل ولد جمال سکنہ وشبود کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد مزمل ولد جمال شدید زخمی ہوگئے تھے، جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے، جس کے ردعمل میں متوفی کے خاندان والوں نے شدید احتجاج کیا۔