پنجگور میں نوجوان کےقتل سے کوئی تعلق نہیں، بی آر اے

218

آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیس جنوری 2018 کو پنجگور کے علاقے وشبود میں زاتی دشمنی کی بناء پر شہاب ولد جوائد کو فائرنگ کرکے کچھ لوگوں نے شہید کردیا اور چند مہینوں سے کچھ لوگ فیک آیڈیز پر اس قتل کی ذمہ داری کو بی آر اے کے نام پر منسوب کررہے ہیں۔

لہذا اس قتل سے بی آر اے کی کوئی وابستگی نہیں اور اس طرح کے گھناؤنی عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس قتل کی اصل محرکات کو جانتے ہوئے مجرمان کو کیفرار کردار تک پہچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔