مستونگ: فورسز کی زخمی شخص کی تلاش کےلئے سخت چیکنگ جاری

233

مستونگ میں  داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری

نمائندہ مستونگ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق مستونگ کے داخلی و خارجی راستوں پر فورسز کی جانب سے سخت چیکنگ جاری ہے.

اطلاعات کے مطابق مستونگ کے داخلی و خارجی تمام راستوں سمیت فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے لکپاس کے مقام پر سخت ناکہ بندی کی گئی ہے اور کوئٹہ کو جانے والی گاڑیوں میں زخمی افراد کو تلاش کی جارہی ہیں.

واضح رہے کہ فورسز کی جانب سے دو دن قبل مستونگ کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن شروع کی گئی تھی جس میں فورسز کے اہلکاروں سمیت حملہ آوروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے.