شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دو دھماکوں میں ایک فورسز اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق کے بارودی مواد کا پہلا دھماکہ تحصیل دتہ خیل کے علاقہ دری واستے میں ہوا جہاں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی، ایک اہلکار ہلاک اور تین ز خمی ہو ئے، گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
بارودی سرنگ کا دوسرا دھماکہ میرانشاہ کے علاقے کم سرکوبی میں ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کر دیا ہے،