سبی میں ڈیتھ اسکواڈ کے خاص کارندے کو ہلاک کیا – بی ایل اے

577

سبی کوٹمنڈائی میں ڈیتھ اسکواڈ کے خاص کارندے کو ہلاک کیا ۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بولان، سنگان، جالڑی ، سبی میں سرگرم پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے خاص کارندے داروخان کو گذشتہ شب فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اسکے معاون ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے کہا کہ داروخان گذشتہ چار سالوں سے بولان کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا، چار سالوں کے دوران بولان میں ہونے والے تمام فوجی جارحیت میں شامل رہا لوگوں کے گھروں کی نشاندہی کرنا گھروں میں فوج سے ملکر لوٹ مار کرنا گھروں کو جلانا مال مویشی لوٹنا قیدیوں پر تشدد اور انکو قتل کرنا جیسے مجرمانہ عمل کرتا رہا ہے گذشتہ شب خفیہ اطلاع پر بلوچ لبریشن آرمی کے اسپیشل ٹاسک ٹیم نے بادرا کوٹمنڈائی میں ایک گھر پرچھاپہ مارکر ملزم کو ہلاک اور اسکے معاون ساتھی کو گرفتار کیا گرفتار ملزم سے تفتیش کی جاری ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ یاد رہے قوم اور وطن کے غداروں کےلئے کوئی رعایت کی گنجائش نہیں ایسے تمام افراد جو کسی بھی سطح پر قومی مجرمانہ عمل کا مرتکب ہوچکے ہیں یا ہورہے ہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا وہ اپنے عبرت ناک انجام کیلیے تیار رہیں۔