بی ایل ایف شہید مدیر اور شہید امیر کو سرخ سلام پیش کرتی ہے

175

آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل 3 اپریل منگل کو ضلع کیچ کے علاقے دشت پشت کور میں سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپ ہوا، جھڑپ میں دو سرمچار مدیر عرف میراث اور امیر عرف اعظم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ دونوں سرمچاروں کا تعلق بی ایل ایف کی ٹیکٹیکل کومباٹ یونٹ (Tactical combat unit)
سے تھا، اس جھڑپ میں قابض فوج کا ایک کیپٹن سمیت 9 اہلکار ہلاک اور دس سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بی ایل ایف ترجمان نے کہا واضح رہے کہ آئی ایس پی آر ترجمان نے ایک کیپٹن عرفان و ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق خود کی ہے، مگر حسب معمول اپنی شکست خوردہ فوج کی مورل بلند کرنے کے لیے ہلاک شدہ فوجی اہلکاروں کی تعداد صحیح نہیں بتائی ہے۔

بی ایل ایف شہید مدیر اور شہید امیر کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے کہ انہوں نے بلوچستان کی آزادی کی جد و جہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے مادرِ وطن کی۔ دونوں شہدا نے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے کئی محاذوں پر قابض فوج کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست سے دوچار کیا ہے۔