سبی: مسافر ویگن و کار میں تصادم

281

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں مسافر ویگن اور کار میں تصادم ہوا جس میں نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ بولان کے علاقے میں پیش آیا جس میں نوافراد زخمی ہوگئے، جبکہ چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر ویگن جیکب آباد سے کوئٹہ جارہی تھی۔