رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی

834

بولی وڈاسٹار رنبیر کپور نے آخر کار شادی کا ارادہ کر ہی لیا .

رنبیر نے لندن میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی آفر کر دی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اسٹار رنبیر کپور نے لندن میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ورنہ کی پروموشن کیلئے لندن میں ہیں ، اس موقع پر رنبیر کپور نے ان کیلئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا اور دونوں نے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اس موقع پر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

ماہرہ خان نے ابھی تک ان خبروں کے سچ ہونے کے متعلق کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔