بی ایل ایف نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

145

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ27 اپریل کو ضلع کیچ کے علاقے مند میں موکندر فوجی قافلے کی پکٹ سیکورٹی اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا جبکک جمعرات 26 اپریل کو سرمچاروں نے بلیدہ بٹ میں آرمی کیمپ کی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ اسی دوران دوسری طرف دو مورچوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس سے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعرات 26 اپریل ہی کو شام کے وقت ضلع آواران کے علاقے کولواہ بدرنگ میں پاکستانی فوجی کیمپ پر دو راکٹ فائر کئے۔ ایک راکٹ کیمپ کے اندر جا گرا، جس سے قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔