بلوچ نوجوان تعلیم پر توجہ دیں، وہ قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ

815

 

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور ممتاز بلوچ قومی رہنما ڈآکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطے کےویب سائٹ ٹوئیٹر پر تعلیم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام میں نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ” میں بلوچ نوجوانوں سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں، چاہے جتنی بھی دشوار گذاریاں ہوں وہ پھر بھی اسکول اور کالجز جاکر اپنی تعلیم جاری رکھیں۔”

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ “نوجوان تمام سختیوں کو برداشت کرنے کیلئے تیار رہیں کیونکہ مستقبل تمہاری ہے اور تم بلوچ قوم کا سرمایہ افتخار ہو۔”