یورپی ثالثی عفرین کی جنگ ختم کر سکتی ہے، کرد برادری

140

جرمنی میں کرد برادری کی نمائندہ تنظیم ( کے جی ڈی) نے شامی شہر عفرین پر ترک قبضے کے بعد یورپ کی جانب سے ثالثی کی تجویز پیش کی ہے۔

کے جی ڈی کے مطابق یورپی مصالحت کاری سے یہ جنگ تیزی سے یا مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے، مزید یہ کہ ساتھ ہی انقرہ کو ایک واضح اشارہ بھی دیا جائے تاکہ شمالی شام میں دوبارہ سے ایک جمہوری اور خود مختار حکومت قائم ہو سکے۔

واضع رہے کہ ترک فوج اور اس کے اتحادیوں نے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر قبضہ کر لیا ہے۔