دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ سے دو لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-
تفصیلات کے مطابق2 دسمبر 2017 کو کیچ کے علاقے سامی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد گذشتہ رات بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-
علاقائی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں کے نام ملا شاہد ولد ہاشم اور ملا رازق ولد ہاشم ہیں-
مزید اطلاعات کے مطابق ابتک مذکورہ علاقے اور گردو نواح سے مزید سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں لیکن ابتک انکے بارے میں کوئی معلومات نہیں، علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد سیکیورٹی فورسز کے تحویل میں ہیں۔