تربت اور خاران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

146

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گذشتہ شب خاران شہر میں پی پی ایل کمپنی کے ٹرالرز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شب خاران شہر میں ہمارے سرمچاروں نے ڈی سی ہاؤس کے نزدیک کھڑے پی پی ایل کمپنی کے ٹرالرز پر دستی بموں سے حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا.

ترجمان نے مزید کہا کہ پی پی ایل کمپنی ضلع واشک میں تیل و گیس کے دریافت ذخائر پر کام کررہے ہیں، واشک میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کے دریافت کے بعد سے ابتک روزانہ کی بنیاد پر پاکستان پٹرولیم کمپنی کے ٹرالرز بلوچ سرزمین کے قیمتی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہیں. جن پر آئندہ بھی ہماری تنظیم کی طرف سے حملے جاری رہیں گے.

ترجمان نے ایک اور کارروائی کی بھی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے دس تاریخ کو رات آٹھ بجے تربت کے علاقے آبسر سلالہ بازار میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر غیر مقامی ریاستی کارندوں پر ہمارے سرمچاروں نے دستی بم سے حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا، اس واقعے کی بھی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے.

ترجمان نے کہا کہ  بلوچ سرزمین پر قابض ریاست کے اہلکاروں اور ان کے مقامی و غیر مقامی معاونین پر حملے بلوچ قومی ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگی۔