پنجگور کے علاقے پروم میں پہلے سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص خان جان شاد کے گھر پر پاکستانی فورسز کاچھاپہ اور خواتین و بچوں پر شدید تشدد۔
تفصیلات کے مطابق پروم کے علاقے ریش پیش میں پاکستانی فوج نے رات بارے بجے چھاپ مارکر فوج کے ہاتھوں ایک سال سے لاپتہ خان جان شاد کے گھر میں گھس کر ان کے بھائی عیسیٰ کو اغواء کرنے کی کوشش کی جسے خواتین نے ناکام بنایا دیا
زرائع کے مطابق جب فوج نے عیسی بلوچ کو اٹھانے کی کوشش کی تو گھر کے تمام خواتین بڑی بہادری کے ساتھ پاکستانی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئے اور ان کی یہ واردات ناکام بنادی تاہم فوج نے گھر میں توڑ پوڑ کی اورخواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
یاد رہے کی خان جان شاد کو گزشتہ سال ۱۷ مارچ کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے اغواء کر لیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں