خاران: مسلح افراد کی جانب سے مختلف اسکولوں سے پاکستانی جھنڈا اتارنے کا سلسلہ جاری
دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے شمالی سٹی میں واقع ہائی اسکول عزیز آباد کے عمارت میں گھس کر پاکستانی جھنڈا اتار کر پھاڑ دیا۔
اسکول کے چوکیدار کے مطابق یہ افراد مسلح تھے۔
ایسا ہی ایک واقعہ خاران کے علاقے واپڈا کالونی میں بھی پیش آیا جب نامعلوم افراد نے پرائمری اسکول کا جھنڈا اتار دیا۔
واضح رہے کہ خاران میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے متواتر مختلف کاروائیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔