تربت: ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، کئی اہلکار ہلاک و زخمی

301

تربت: تمپ عبدوئی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، کئی اہلکار ہلاک و زخمی

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے ایرانی سرحد سے متصل علاقے عبدوئی میں مسلح افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیاہے۔

تربت میں ایف سی ہیڈکوارٹر سے ہیلی کاپٹروں کے زریعے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

دوسری جانب سرکاری حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئےہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے مہینے تربت کے ہی علاقے شاپک میں پاکستانی فورسز پر ایک حملے میں کم سے کم چھ پاکستانی اہلکار ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی زمہ داری بعد میں بی ایل ایف نے قبول کی تھی تاہم آج کے حملے کی زمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔