دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج بلوچستان کے علاقے دشت اور بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے ایک ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ دونوں لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق آ ج دشت میں مکسر کراس کے مقام پر گولیوں سے چھلنی ایک لاش ملی ہے، لاش کی شناخت یونس ولد امام بخش کے نام سے ہوئی ہے جو شے سیچی دشت کا رہائشی ہے۔ یونس کو 14 جنوری کو نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر اغوا کرکے لے گئے تھے۔
دوسری لاش حب کے علاقے مینگل آباد سے تشدد زدہ حالت میں ملی ہے، مقتول کی شناخت 55 سالہ غلام یاسین چھٹہ کے نام سے ہوئی ہے جو گذشتہ روز تین بجے سے گھر سے لاپتہ تھا۔ جسے تشدد کے بعد قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔